Toronto District School Board
Toronto District School Board

Home

ٹورانٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ میں خوش آمدید

ٹورانٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ (TDSB) سکول کا ایک متنوع نظام ہے. ہم ہر سال اپنے تمام سکولوں میں دنیا بھر سے آۓ ہزاروں نئے طلباء کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ویب سائٹ کا یہ حصہ ٹورانٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ (TDSB) کے بارے میں اہم معلومات پر مشتمل ہے جیسا کہ ہمارے سکولوں کو کیسے تلاش کیا جاۓ، نئے طلباء کا کیسے اندراج کروایا جاۓ اور عام طور پر / اکثر پوچھے جانے والے سوالات پر۔ اس معلومات کا 22 مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

اگر آپ معلومات حاصل کرنا چاہ رہے ہیں جو کہ ٹورانٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ (TDSB) کی ویب سائٹ پر صرف انگریزی میں دستیاب ہے تو آپ اسے سکول کے دفتر لے جا سکتے ہیں جہاں ہمارا عملہ مترجم یا ترجمے کا انتظام کرنے میں مدد کرسکتا ہے ۔

اگر آپ ٹورانٹو میں نئے ہیں اور آپ کو مزید مدد کی ضرورت ہے تو آپ ٹورانٹو ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ (TDSB) کے تین نیو کمر ریسیپشن سنٹرز (نئے آنے والے کے لیے استقبالیہ مراکز) جا سکتے ہیں۔ یہ مراکز نئے آنے والے بالغ افراد، نوجوانوں، بزرگوں اور معذور افراد کی آباد کاری کے لیے مفت خدمات فراہم کرتے ہیں۔

نیو کمر ریسیپشن سنٹرز (نئے آنے والے کے لیے استقبالیہ مراکز) میں عملہ شہریت کی اقسام، رہائش، تعلیمی نظام کی تلاش، کیریئر سے متعلق معلومات ، کام کی تلاش میں مدد، ہدایت/ رہنمائی، قانونی امداد پر معلومات، سماجی خدمات، فنانس اور بجٹ، زمینداروں اور کرایہ داروں کے حقوق، کارکنان کے حقوق، زبان، مہارت کو جدید طور پر بڑھانے کی ورکشاپس، اور ترجمہ اور تشریح میں تعاون کر سکتا ہے۔

ہم یہاں آپ کی مدد کے لیے ہیں! اس امداد اور خدمات کے بارے میں مزید جانیۓ جو ہم ٹورانٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ (TDSB) اور ٹورانٹو آنے والے نوواردوں کے لیے پیش کرتے ہیں۔

ہم اس ویب سائٹ کو نئی معلومات کے ساتھ وقتا فوقتا تازہ کرتے رہیں گے تو براہ مہربانی دوبارہ بھی ملاحظہ کیجیے گا۔

© 2014 Toronto District School Board  |  Terms of Use  |  CASL